ابنا: فلسطینی تنظيم حماس کی خارجہ پالیسی کے سربراہ خالد مشعل نے اسرائیل کے ساتھ زمین کے تبادلے کے منصوبے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس منصوبے کے ذریعہ اسرائيل کو علاقائي ممالک میں شمار کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ حماس ، اسرائیل کے ساتھ زمین کے تبادلے کے کسی منصوبے کو قبول نہیں کرےگي اور کوئي بھی ایسا امتیاز اسرائيل کو نہیں دےگي جس سے فلسطینی عوام کے حقوق پامال ہوں۔ خالد مشعل نے کہا کہ امریکی وزیر خارجہ جان کیری کا منصوبہ اسرائیل کے حق میں ہے اور امریکہ نے ہمیشہ فلسطینیوں کے حقوق کو پامال اور اسرائیل کی حمایت کی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
1 مئی 2013 - 19:30
News ID: 415236
فلسطینی تنظيم حماس کی خارجہ پالیسی کے سربراہ نے اسرائیل کے ساتھ زمین کے تبادلے کے منصوبے کو رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس منصوبے کے ذریعہ اسرائيل کو علاقائي ممالک میں شمار کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔